۵ ٹیکسٹائل سیکٹر کے مسائل کو باہمی مشاورت سے حل کیا جائے گا،صدر فیصل آباد چیمبر رانا محمد سکند ر اعظم خاں

پیر 14 اکتوبر 2019 22:10

۹فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2019ء) ٹیکسٹائل سیکٹر کے مسائل کو باہمی مشاورت سے حل کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں ٹیکسٹائل کے مختلف سیکٹرز کے لوگوں کو چیمبر میںبلا کے اُن کے مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کیلئے اجتماعی تجاویز کو حتمی شکل دی جائے گی۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر رانا محمد سکند ر اعظم خاں نے پروسیسنگ ، سائزنگ اور ویونگ سیکٹرز کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران بتائی۔

اس ملاقات میں سینئر نائب صدر ظفر اقبال سرور ، نائب صدر بلال وحید ، سابق صدر انجینئر رضوان اشرف ، سائزنگ ایسوسی ایشن کے شکیل انصاری اور حاجی طالب حسین رانا کے علاوہ ویونگ کے میاں اجمل وغیرہ شامل تھے۔ رانا محمد سکندر اعظم خاں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کی وجہ سے ہر سیکٹر سے وابستہ لوگ پریشان ہیں۔

(جاری ہے)

اور بظاہر اس کا فوری حل نظر نہیں آرہا ۔

انہوں نے فیکس ٹیکس سمیت ویلیو ایڈیشن ٹیکس کی تجاویز کو سراہا اور کہا کہ اس وقت ٹیکسٹائل سیکٹر میں جننگ ، سپننگ ، سائزنگ ، ویونگ ، پروسیسنگ ، ایمبرائیڈری ، ہوزری اور ٹریڈرز شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس چین کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندہ افراد کو طلب کیا جائے گا تاکہ اُن کے درمیان اتفاق رائے پیدا کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں الگ الگ مؤقف اختیار کرنے کی بجائے یک زبان ہو کے اپنے مفادات کا تحفظ کرنا ہوگا۔ تقریب میں دوسرے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنے اپنے سیکٹر کو درپیش مسائل کی نشاندہی کی۔ تاہم فیصلہ کیا گیا کہ اس سلسلہ میں ایک اجتماعی اجلاس 16اکتوبر کو 11بجے بلایا جائے گا اور کوشش کی جائے گی کہ اس میں متفقہ مؤقف کو حتمی شکل دی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں