موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی مچھروں کی افزائش نسل میں بھی اضافہ ، گندگی کے ڈھیروں کے باعث ڈینگی کے علاوہ ملیریا پھیلنے کا بھی خدشہ

منگل 15 اکتوبر 2019 13:57

موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی مچھروں کی افزائش نسل میں بھی اضافہ ، گندگی کے ڈھیروں کے باعث ڈینگی کے علاوہ ملیریا پھیلنے کا بھی خدشہ
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) موسم گرما کی رخصتی اور موسم سر ما کی آمد کے ساتھ ہی فیصل آباد،جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور نواحی اضلاع میں مچھروں کی افزائش نسل میں زبر دست اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث ملیریا اور ڈینگی بخار پھیلنے کے خطرات بھی پہلے سے بڑھ گئے ہیں جبکہ دوسری جانب محکمہ صحت اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے متعلقہ شعبہ جات کی جانب سے ڈینگی مچھروں کی افزائش نسل روکنے کیلئے سپرے نہ کئے جانے ، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں ، بند نالیوں ، ابلتے گٹروں کے باعث ڈینگی کے علاوہ ملیریا پھیلنے کے خدشات میں اضافہ ہوتا جا رہاہے جس نے عوام کو سخت تشویش میں مبتلا کر دیاہے۔

(جاری ہے)

شہری حلقوں نے ڈسٹرکٹ گورنمنٹس کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مچھروں کی بہتات کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ موسمی امراض پھیلنے کا خطرہ نہ رہے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کی طرف سے فوری طور پر سپرے کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں