فیصل آباد پولیس نے 7منشیات فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس او رشراب برآمد کرلی

منگل 15 اکتوبر 2019 14:27

فیصل آباد پولیس نے 7منشیات فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس او رشراب برآمد کرلی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) فیصل آباد پولیس نے 7منشیات فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس او رشراب برآمد کرلی جبکہ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاون پولیس نے منشیات فروش ملزم عبدالظاہر کوگرفتارکر کے اس کے قبضہ سی1.110کلو گرام چرس ،تھانہ ستیانہ پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم اعظم کوگرفتارکرکے اس کے قبضہ سی1.340کلو گرام چرس برآمد، تھانہ سٹی تاندلیانوالہ پولیس نے ملزم محمد مدثرکوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سی1.210کلو گرام چرس،تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے شراب فروش محمد عمران کوگرفتارکر کے اس کے قبضہ سی20لیٹر شراب،تھانہ بٹالہ کالونی پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم ابھیناس کوگرفتار کرکے اس کے قبضہ سی20لیٹر شراب، تھانہ ملت ٹاون پولیس نے ریڈ کرکے ملزم ابرار شاہ کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سی15لیٹر شراب اور تھانہ سٹی تاندلیانوالہ پولیس نے شراب فروش ملزم محمد ارشد کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سی11لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں