فیسکو کا یکم نومبر سے نیا میانوالی سرکل فعال کر نے کا اعلان ، نئے سرکل میں میانوالی، کالا باغ، بھکر اور دریا خان ڈویژنز شامل،ایک کنسٹرکشن ڈویژن ، کمپیوٹر سنٹر اورریونیو آفس بھی قائم کردیا گیا

منگل 15 اکتوبر 2019 15:27

فیسکو کا یکم نومبر سے نیا میانوالی سرکل فعال کر نے کا اعلان ، نئے سرکل میں میانوالی، کالا باغ، بھکر اور دریا خان ڈویژنز شامل،ایک کنسٹرکشن ڈویژن ، کمپیوٹر سنٹر اورریونیو آفس بھی قائم کردیا گیا
فیصل ۱ٓباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) میں نیپرا اور بورڈ آف ڈائریکٹرز فیسکو کی منظوری کے بعد میانوالی سرکل کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جو یکم نومبر سے فعال ہو جائے گاجبکہ اس نئے سرکل میں میانوالی، کالا باغ، بھکر اور دریا خان ڈویژنز شامل ہیںنیز ایک کنسٹرکشن ڈویژن ، کمپیوٹر سنٹر اورریونیو آفس بھی قائم کیا گیا ہے ۔

قبل ازیں فیسکو میں چار سرکل کام کرر ہے ہیں اور عرصہ تیس سال بعد نیا سرکل آفس قائم کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو فیسکو شفیق الحسن کے مطابق میانوالی سرکل میں صارفین کی تعداد پانچ لاکھ سے زائد ہے لہٰذا اس سے میانوالی ،عیسیٰ خیل، کمر مشانی، واں بھچراں، بھکر ، دریا خان، دائود خیل، تر گ کے صارفین کو بہتر سروس اور سہولیات ملنے کے ساتھ ساتھ صارفین کی ایل ٹی پرپوزلز ، ٹرانسفارمرز ، کھمبوں اور تاروں کی تبدیلی جیسے مسائل سرعت سے حل ہو ں گے اورانہیں دوردراز کا سفر کر کے فیسکو دفاتر نہیں جانا پڑے گا جبکہ فیسکو کے لاسز میں کمی اور ریونیو میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ نئے سرکل کیلئے دفاتر اور عملے کی تعیناتی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں