خواتین بریسٹ کینسر سے بچائو کیلئے معمول کا معائنہ کرواتی رہیں ، میڈیکل سوشل آفیسر

منگل 15 اکتوبر 2019 18:11

خواتین بریسٹ کینسر سے بچائو کیلئے معمول کا معائنہ کرواتی رہیں ، میڈیکل سوشل آفیسر
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) :فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہارٹ سیور فائونڈیشن کے زیراہتمام بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لئے خواتین میں پمفلٹس تقسیم کئے گئے۔میڈیکل سوشل آفیسر آسیہ فقیر حسین اور جنرل سیکرٹری ہارٹ سیور فائونڈیشن کاشف فاروق نے ہسپتال کے مختلف ویٹنگ ایریازمیں مریضوں کے ساتھ آئی ہوئیں خواتین میں احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کئے۔

عاصمہ مزمل اور دیگر بھی موجود تھے۔میڈیکل سوشل آفیسر نے کہا کہ بریسٹ کینسر(چھاتی کا سرطان)خواتین میں پائی جانے والی سب سے عام کینسر کی بیماری ہے جس سے بچائو کے لئے احتیاط ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین علامات کی صورت میں اپنا فوری طبی معائنہ اور بالخصوص 40سال سے زائد عمر خواتین فوراً میموگرافی کرائیں۔

(جاری ہے)

جنرل سیکرٹری نے کہا کہ چھاتی کے سرطان سے بچائو کے لئے احتیاط لازمی ہے اور بروقت علاج سے اس بیماری سے محفوظ رہا جاسکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہارٹ سیور فائونڈیشن کی طرف سے مختلف بیماریوں کے علاج معالجہ کے لئے طبی وسائل فراہم کئے جارہے ہیں جس کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا۔اس موقع پر بتایا گیا کہ چھاتی میں درد،چھاتی میں گلٹی یارسولی،سوجن اور چھاتی کے کسی حصے سے خون یا رطوبت آنے کی صورت میں فوراً متعلقہ ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں