قومی ٹی 20 کپ، سینٹرل پنجاب نے نادرن کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا، احمد شہزاد کی ناقابل شکست سنچری

منگل 15 اکتوبر 2019 23:58

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) قومی ٹی 20 کپ میں سینٹرل پنجاب نے احمد شہزاد کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت نادرن کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے 223 رنز کا ہدف 19.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، احمد شہزاد نے 111 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر سینٹرل پنجاب کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

منگل کو اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پانچویں میچ میں نادرن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنائے، آصف علی نے دس چھکوں کی مدد سے 93 رنز کی اننگز کھیلی، محمد نواز 50 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، فہیم اشرف نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

جواب میں سینٹرل پنجاب نے ہدف دلچسپ مقابلے کے بعد 19.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، اوپنر احمد شہزاد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 63 گیندوں پر 111 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ دیگر بلے بازوں میں سعد نسیم 29 اور فہیم اشرف 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ عماد وسیم نے تین اور سہیل تنویر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں