سیکر ٹری آر ٹی اے کا مختلف یونین کونسلز کا دورہ ، انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں اقدامات کا جائزہ لیا

بدھ 16 اکتوبر 2019 22:55

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر ضلع بھر میں انسداد ڈینگی مہم پر عملدرآمد جاری ہے اس ضمن میں سیکرٹری آرٹی اے ضمیر حسین نے مختلف یونین کونسلز میں انسداد ڈینگی اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا اور 208,209اور دیگر یونین کونسل کے گلی محلوں میں جاکر ٹیموں کی کارکردگی کو مانیٹر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی نگرانی میں ان ڈور اورآئوٹ ڈور سرویلنس کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ ہاٹ سپاٹس کی ذمہ دارانہ چیکنگ کا عمل جاری رکھا جائے۔دریں اثناء سیکرٹری آر ٹی اے نے مختلف ٹرانسپورٹس اڈوں کا بھی دورہ کیا اورمسافروں کے لئے دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں