پولیس نے خاتون سمیت دو منشیات فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی

بدھ 16 اکتوبر 2019 22:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) : فیصل آباد پولیس نے خاتون سمیت دو منشیات فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی ۔ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ رضا آباد پولیس نے منشیات فروش ملزمہ شہناز بی بی کوگرفتارکیا جس کے قبضہ سی1.360کلو گرام چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر873/19 بجرم 9C/CNSAتھانہ رضا آباد ،تھانہ مامونکانجن پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم ارسلان کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی1.430کلو گرام چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر384/19بجرم3/4PHOتھانہ مامونکانجن میں درج کرلئے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں