پاک بحریہ کے شہید ہونے والے جوان کی نماز جنازہ میں ضلعی انتظامیہ ، بحریہ ، فوجی افسران سمیت سول سوسائٹی کے افسران کی کثیر تعداد میں شرکت

جمعرات 17 اکتوبر 2019 21:24

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) پاک بحریہ کے شہید ہونے والے جوان اسامہ بن علی کی نماز جنازہ شمس آباد چک جھمرہ روڈ کی جنازہ گاہ میں ادا کردی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر محمد علی کے علاوہ کمانڈر پاکستان نیوی/آفیسر انچارج فاروق خان،پاک بحریہ،پاک آرمی کے افسران،عزیز واقارب،دوست احباب،محلہ داروں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

پاکستان نیوی کے سپاہی اسامہ بن علی کراچی میں دوران سروس موذی مرض لاحق ہونے سے شہید ہوئے جنہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ شمس آباد قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔اس موقع پر پاکستان نیوی کے دستے نے شہید کو سلامی پیش کی اور افسران نے شہید کی قبرپر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔سول انتظامیہ اور پاک نیوی کے افسران نے شہید کے اہلخانہ کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ پاک نیوی کے سپاہی اسامہ بن علی ایک جواں ہمت اورباصلاحیت سپاہی تھے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں