کشمیر پل انڈر پاس کی جلد تعمیر کیلئے فنڈز مہیا کر رہے ہیں ، ڈپٹی کمشنر

جمعرات 17 اکتوبر 2019 21:24

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) :ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا ہے کہ شہری ترقی و خوشحالی کے لحاظ سے کشمیر پل انڈر پاس انتہائی اہمیت و افادیت کا منصوبہ ہے جس کی بدولت شہریوں کو بلا رکاوٹ ٹریفک کے بہائو کی سہولیات میسر آئیں گی لہذا اس اہم پراجیکٹ کو تیز رفتاری سے مکمل کیاجائے جس کی تعمیر کے سلسلے میں درکار فنڈز کی فراہمی کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

انہوں نے یہ بات کینال روڈ پر کشمیر پل انڈر پاس کی زیر تعمیر پیش رفت کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔ ایف ڈی اے اور این ایل سی کے افسران بھی موجودتھے ۔ ڈپٹی کمشنرنے زیر تعمیر انڈر پاس کے مختلف حصے دیکھے اور تعمیراتی رفتار کو آگے بڑھانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ کسی قسم کی رکاوٹ سے فوری آگاہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹریفک کے متبادل راستوں کو ہمہ وقت کلیئر رکھنے کی تاکید کی اور کہا کہ ٹریفک کی روانی کے حوالے سے شہریوں کو دقت پیش نہیں آنی چاہئے ۔

اس ضمن میں ٹریفک وارڈنز چوکس انداز میں ڈیوٹی انجام دیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انڈر پاس کی تکمیل کی بدولت کینال روڈ پر ٹریفک کے رش کے مسائل حل ہونگے اور اس منصوبہ کو مکمل کرانے کے لئے مسلسل مانیٹرنگ بھی کی جائے گی ۔ اس موقع پر ایف ڈی اے کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو کشمیر پل انڈر پاس کے منصوبے کی تصریحات اور اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ ایک ارب 28 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیاجارہا ہے کی تعمیراتی مراحل کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں