فیصل آباد ،فیسکو مزدور کو 41 یونٹ بجلی کے استعمال پر ایک کروڑ 13 لاکھ کا بل بھیج دیا

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:45

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2019ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (فیسکو) نے اپنے ایک صارف کو بجلی کا بل ایک کروڑ 13 لاکھ روپے کا بھیجا ہے جس صارف کو بل بھیجا گیا ہے اس پرالزام ہے کہ اس نے 41 یونٹ بجلی استعمال کی ہے۔

(جاری ہے)

متاثرہ مزدور نے بتایا کہ اس کی دو وقت کی روٹی بمشکل پوری ہوتی ہے چہ جائیکہ وہ اتنی خطیر رقم فیسکو کو بل کی مد میں ادا کرسکے گا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں