ڈپٹی کمشنر/ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد علی کا ایف ڈی اے کے دفتر کا اچانک معائنہ

شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ،ٹائون پلاننگ،ون ونڈو ڈیسک ودیگر شعبوں میں سٹاف کی حاضری وریکارڈ کا جائزہ لیا ،غیر حاضر سٹاف کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی ہدایت

جمعہ 18 اکتوبر 2019 23:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر/ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد علی نے ایف ڈی اے کے دفتر کا اچانک معائنہ کیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف ڈی اے عامر عزیز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عاصمہ اعجاز چیمہ بھی موجود تھیں۔ڈپٹی کمشنر/ڈی جی نے شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ،ٹائون پلاننگ،ون ونڈو ڈیسک ودیگر شعبوں میں سٹاف کی حاضری وریکارڈ کا جائزہ لیا اور غیر حاضر سٹاف کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ بائیو میٹرک سسٹم کو فنکشنل رکھا جائے۔انہوں نے ریکارڈ کی حفاظت اوراسے گردوغبار سے بچانے کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے وارننگ دی کہ کسی آفیسر/اہلکار کے پاس درخواست گزارکی فائل زیرالتواء نہیں ہونی چاہیے اس ضمن میں درخوست گزار سے رابطہ کی صورت میں اگر شکایت سامنے آئی تو متعلقہ آفیسر کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر/ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے سختی سے ہدایت کی کہ انتظامی ودفتری معاملات میں اعلیٰ نظم ونسق کویقینی بنایا جائے اوردفتری امور کی انجام دہی میں مستعدی اور شفافیت کو برقرار رکھیں تاکہ اس ادارے کی کارکردگی پر عوامی اعتماد مزید مضبوط ہو۔انہوں نے ایف ڈی اے آفس میں انسداد ڈینگی کے سلسلے میں صفائی کے اعلیٰ معیار کو قائم رکھنے کا حکم دیا اور واٹر کولرز کے ارد گرد جگہ کو خشک رکھنے کی بھی تاکید کی۔انہوں نے بعض کمروں کے دروازے وکھڑکیوں کی خستہ وابتر صورتحال کو فوری درست کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹرنے مختلف شعبوں کی ورکنگ سے متعلق بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں