فیصل آباد،ڈی ایچ کیو سول ہسپتال نرسز نے ہڑتال کا حصہ بننے سے انکار کر دیا

ایم ٹی آئی ایکٹ کی اپیل مسترد ، ایمرجنسی سمیت وارڈز میں اپنے فرائض سرانجام دیتی رہیں

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 20:45

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) ڈی ایچ کیو سول ہسپتال کی نرسز نے ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف ہڑتال کا حصہ بننے سے انکار کر دیا۔ ایمرجنسی سمیت وارڈز میں اپنے فرائض سرانجام دیتی رہیں۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق آج ینگ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر ملازمین سول ہسپتال میں ہڑتال اور احتجاج کر رہے ہیں جہاں انہوں نے آئوٹ ڈور میں احتجاجی جلسہ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور ایم ٹی آئی ایکٹ کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہے تھے جبکہ دوسری طرف نرسز سٹاف نے ہڑتال کا حصہ بننے سے انکار کرتے ہوئے ڈیوٹی دینے کو ترجیح دی اور ایمرجنسی وارڈ سمیت دیگر تمام وارڈز میں مریضوں کی دیکھ بھال کرتی رہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں