فیصل آباد : ناقص کارکردگی پر چار ایس ایچ اوز لائن حاضر

سی پی او اظہر اکرم نے چار کی تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے، نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:09

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) سی پی او اظہر اکرم نے ناقص کارکردگی پر چار ایس ایچ اوز لائن حاضر، چار کی تعیناتی کے احکامات جاری کردیئے،تفصیل کے مطابق ایس ایچ او سٹی سمندری انسپکٹر ملک وارث اور ایس ایچ او مرید والا انسپکٹر سرفراز احمد لائن حاضر،ایس ایچ او بلوچنی سب انسپکٹر جاوید اقبال اور ایس ایچ او گڑھ رائے فاروق بھی لائن حاضر،سب انسپکٹر خالد کلیار ایس ایچ او تھانہ سٹی سمندری تعینات،سب انسپکٹر آصف طور ایس ایچ او مریدوالہ تعینات،سب انسپکٹر آفتاب وسیم ایس ایچ او بلوچنی تعینات،سب انسپکٹر وسیم اسلم ایس ایچ او تھانہ گڑیمھ تعینات،سی پی او اظہر اکرم نے تقرروتبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا،

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں