فیصل آباد: کھیتوں میں کام کے دوران نوجوان کو سانپ نے ڈس لیا

ایک شہری کے گھر سے سانپ نکل آیا اہل خانہ نے خوف کا شکار ہوکر ریسکیو کو بلا لیا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:09

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) کھیتوں میں کام کے دوران نوجوان کو سانپ نے ڈس لیا جبکہ ایک شہری کے گھر سے سانپ نکل آیا۔

(جاری ہے)

اہل خانہ نے خوف کا شکار ہوکر ریسکیو کو بلا لیا، آن لائن کے مطابق 136گ ب کا رہائشی 28 سالہ عثمان ولد معشوق حسین اپنے کھیتوں میں کام کررہا تھا کہ اس دوران سانپ کے ڈسنے سے زہر جسم میں سرایت کر گئی جسے بیہوشی کے عالم میں گھر والوں نے طبی امداد کے لئے سول ہسپتال داخل کرایا جہاں ڈاکٹرز اسکی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔جبکہ گزشتہ روز سوئی گیس کالونی میں تنویر نامی شہری کے کچن میں 5 فٹ لمبا سانپ نکل آیا تو اہل خانہ سانپ کو دیکھ کر شدید خوف میں مبتلا ہوکر ریسکیو کو کال کی تو ریسکیو ٹیم نے سانپ کو پکڑ لیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں