حکومتی ویژن صارفین بجلی کے مسائل حل کرنے کیلئے فیسکو میں کھلی کچری

فیسکو اپنے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے ایک ارب روپے کی رقم صرف کر رہا ہے اور نئے گرڈز کی تعمیر پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ آئندہ موسم گرما میں صارفین کو لوو ولٹیج اور دیگر مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے،چیف ایگزیکٹو فیسکو شفیق الحسن

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:09

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2019ء) حکومتی ویژن کی روشنی صارفین بجلی کے مسائل ان کی دہلیز پر فوری حل کرنے کیلئے فیسکو میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو فیسکو شفیق الحسن نے چک جھمرہ میں کھلی کچہری لگائی ۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ فیسکو اپنے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے ایک ارب روپے کی رقم صرف کر رہا ہے اور نئے گرڈز کی تعمیر پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ آئندہ موسم گرما میں صارفین کو لوو ولٹیج اور دیگر مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انھوں نے بتایا کہ گھریلو اورکمرشل میٹروں کی فوری تنصیب کیلئے 35 ہزار سنگل اور تھری فیز میٹرز جاری کر دیئے گئے ہیں تاکہ تاکہ تمام ادا شدہ ڈیمانڈ نوٹسز پر فوری میٹر بجلی کی تنصیب ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں کا انعقاد صارفین بجلی کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے میں معاون ثابت ہو رہا ہے ۔ انھوں نے فیسکو افسران اور ملازمین کو ہدایت کی کہ صارفین بجلی کے مسائل کو فوری طور پر نمٹایا جائے تاکہ فیسکو کا امیج ایک صارف دوست کمپنی کے طور پر ابھرے۔

انھوں نے کہا کہ ملازمین صارفین کے مسائل کو اولین ترجیح دیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ناقابل برداشت ہے۔انھوں نے کہا کہ صارفین بلا جھجک اپنی شکایات /مسائل اور کسی بھی کرپشن اور بجلی چوری کی اطلاع ہمیں زبانی یا لکھ کر دے سکتے ہیں تاکہ آپ کی مدد کے ساتھ ہم ان دونوں لعنتوں کا خاتمہ کرسکیں۔کھلی کچہری میں تقریبا20درخواستیں پیش کی گئی جن پر کارروائی کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو فیسکو نے ان کے فوری ازالے کے احکامات دیئے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں