ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کا کھلی کچہری لگا کر لوگوں کے مسائل سننے کا سلسلہ جاری

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:40

فیصل آباد18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر محمد علی کی طرف سے اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پر دفتر کے باہر کھلی کچہری لگا کر لوگوں کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری میں شہریوں کی مختلف محکموں سے متعلقہ شکایات و مسائل سنے اور افسران کو بلاتاخیر دادرسی کی تاکید کی۔انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ سائلین کے لئے قابل رسائی رہیں اور ان کے مسائل خندہ پیشانی سے سنتے ہوئے انہیں مطمئن کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل سے متعلق کارکردگی رپورٹ سے انہیں بھی آگاہ رکھیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز عفیفہ شاجیعہ بھی موجود تھیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں