ایم پی اے چوہدری لطیف نذر کی زیر قیادت کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی ریلی

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 21:42

فیصل آباد18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ایوب ریسرچ میں یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی منعقد ہوئی جسکی قیادت ایم پی اے لطیف نذر اورپرنسپل ڈاکٹر سائرہ خانم نے کی۔پروفیسرزاور طالبات بھی شریک تھیں جنہوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ایم پی اے نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظلم واستبداد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیھٹیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیری حریت پسندوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور کشمیر جلد آزاد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری کی ہر طرح سے حمایت جاری رکھی جائے گی۔پرنسپل ادارہ نے کہا کہ کشمیری اپنے خون سے آزادی کی شمع روشن کئے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے اور احتجاجی ریلی کا مقصد عالمی برداری کو باور کرانا ہے کہ تمام پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے۔قبل ازیں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں سیمینار بھی منعقد ہوا جس میں شرکا نے کشمیریوں کی ہر طرح سے حمایت جاری رکھنے کا عزم کیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں