ذ* حکمرانوںنے ایک سال میںملکی معیشت کابیڑہ غرق کردیا ،حاجی اکرم انصاری

eماضی کے خوشحال خاندان عمران خان کے بعد بدحال خاندان ہوچکے ہیں ،مسلم لیگ ن نواز شریف کی قیادت میںملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اورقیدی ہونے کے باوجودعوام ان کی قیادت پرمتحدہیں ڈویژل کے چاروںاضلاع اورتحصیلوںمیںپارٹی کومزیدمنظم اورکارکنوںکومتحدکیا جائے گاضرورت کے مطابق تنظیم سازی بھی کی جائے گی،صدر مسلم لیگ ن ڈویژنل

اتوار 20 اکتوبر 2019 21:45

tفیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) سابق وفاقی وزیر مملکت برائے ٹیکسٹائل وپاکستان مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر حاجی اکرم انصاری نے کہاہے کہ موجودہ حکمرانوںنے ایک سال میںملکی معیشت کابیڑہ غرق کردیا ہے۔ماضی کے خوشحال خاندان عمران خان کے بعد بدحال خاندان ہوچکے ہیں ،مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی قیادت میںملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اورقیدی ہونے کے باوجودعوام ان کی قیادت پرمتحدہیں۔

مریم نوازکوعوامی رابطہ مہم کی وجہ سے گرفتارکرکے جیل میںبندکردیاگیااورمولانافضل الرحمن کوبھی شیخ رشیدکے ذریعے پیغامات بھجوائے جارہے ہیںلیکن وہ حکمرانوں سے ڈرنے والے نہیں ، ڈویژل کے چاروںاضلاع اورتحصیلوںمیںپارٹی کومزیدمنظم اورکارکنوںکومتحدکیا جائے گاضرورت کے مطابق تنظیم سازی بھی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل کے سابق وائس چیئرمین حاجی شاہدقیوم کی طرف سے اپنے مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر منتخب ہونے کے سلسلہ میں میںمنعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پرمسلم لیگ ن کے رہنمااورپی پی111سے سابق ٹکٹ ہولڈراسراراحمدمنے خان نے کہاہے کہ جعل سازی سے اقتدار میں آنے والی پی ٹی آئی کادھڑن تختہ ہونے والاہے اوروہ کچھ وقت کی مہمان ہے آزادی مارچ ہی نجات ثابت ہوگا۔مسلم لیگ ن کے تمام اراکین اسمبلی اور کاہرکارکن میاںنوازشریف کے فیصلہ کے مطابق مارچ میںشامل ہوگا اب صرف اپوزیشن ہی نہیںتاجربرادی سمیت تمام طبقات اور عوام بھی شامل ہوںگے جبکہ تقریب سے یونین کونسل کے سابق چیئرمین ارشدنازاورمیزبان حاجی شاہدقیوم نے بھی خطاب کیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں