ڈویژنل کمشنر کا ضلع جھنگ کا دورہ ، بلدیاتی حدبندیوں کے خلاف اعتراضات کی سماعت

پیر 21 اکتوبر 2019 20:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) :ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کے ہمراہ لوکل گورنمنٹ باڈیز کی حد بندیوں کے خلاف اعتراضات وتجاویز کی سماعت کی۔اس موقع پرڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ماریہ طارق سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اشرف گجر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس جوئیہ،اسسٹنٹ کمشنرز عبدالرئوف اعوان سمیت دیگر تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے تحصیل جھنگ ، شورکوٹ ، اٹھارہ ہزاری اور تحصیل احمد پور سیال کے 38اعتراضات کی سماعت کرتے ہوئے حد بندی کے نقشوں کاجائزہ لیا اور کہا کہ قابل عمل تجاویز اورمعقول وجائز اعتراضات کو مدنظررکھتے ہوئے حد بندیوں پرفیصلہ کیا جائے گا۔ ڈویژن بھر میں عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے حد بندیوں کی تشکیل کی ہے تاہم موصول ہونے والی تجاویز اور اعتراضات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔انہوں نے متعلقہ تجویز کنندہ کوڈپٹی کمشنر آفس میں بلوا کر سماعت کی اور اس ضمن میں ضروری احکامات بھی جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں