چھوٹے کنبے کی اہمیت وافادیت کو اجاگر کرنے کیلئے ضلعی محکمہ بہبود آبادی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے ہاکی میچ کا انعقاد

پیر 21 اکتوبر 2019 20:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) :ضلعی محکمہ بہبود آبادی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے چھوٹے کنبے کی اہمیت وافادیت کو اجاگر کرنے کے لئے ہاکی میچ ہاکی سٹیڈیم میں کھیلا گیا جس کے مہمان خصوصی سابق اولیمپئن رانا مجاہد تھے جبکہ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ظفر اقبال،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا حماد اقبال اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سابق اولیمپئن نے کہا کہ بہبود آبادی پروگرام کواجاگر کرنے کے لئے میچز کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے جس کا تسلسل برقراررہنا چاہیے۔انہوں نے محکمہ بہبود آبادی اور سپورٹس کی کوآرڈینیشن کو سراہا۔ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نے بتایا کہ ضلع بھرمیں بہبود آبادی پروگرام کی اہمیت وافادیت کو عام کرنے کے لئے اقدامات جاری ہیں اور میچز کا انعقاد بھی اس سلسلے کی کڑی ہے۔اس موقع پر کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں