فیصل آباد، مسافر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارجاں بحق، حادثے کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار

پیر 21 اکتوبر 2019 21:27

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) مسافر بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارجاں بحق، حادثے کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر قانونی کارروائی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پینسرہ گوجرہ روڈ پر 40 سالہ ساجد ولد بشیر ساکن 406 گ ب اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ٹھیکری والا کی طرف آرہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی بس نمبری ایف ڈی ایکس 5695 نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں مذکورہ شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ تھانہ ٹھیکری والا پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا عمل شروع کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں