فیصل آباد پولیس نے 24گھنٹوں کے دوران 5مجرمان و اشتہاری ملزمان گرفتار کر لئے

منگل 22 اکتوبر 2019 13:17

فیصل آباد پولیس نے 24گھنٹوں کے دوران 5مجرمان و اشتہاری ملزمان گرفتار کر لئے
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) فیصل آباد پولیس نے 24گھنٹوں کے دوران 5مجرمان و اشتہاری ملزمان گرفتار کر لئے ہیں ۔سٹی پولیس فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ ملزمان کی گرفتاری خصوصی کریک ڈائون کے دوران عمل میں لائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے نتیجہ میں 3پستول برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔انہوںنے بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران 2ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو چرس اور 105لیٹر شراب برآمد کر تے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں