فیصل آباد،پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے الائیڈ ہسپتال کو 15 لاکھ روپے مالیت کی مشینری کا عطیہ

منگل 22 اکتوبر 2019 20:31

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی الائیڈ ہسپتال کی طرف سے الائیڈ ہسپتال کو 15۔لاکھ روپے مالیت کی طبی مشینری عطیہ کی گئی ہے جن میں الٹراسائونڈاور سی ٹی جی مشینیں شامل ہیں۔صدر پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی ڈاکٹر جعفر حسن مبارک نے یہ عطیہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خرم الطاف کے حوالے کیا۔ڈاکٹر اعجازنبی،ڈاکٹر سمیرا طاہرکے علاوہ رانا نعیم،ضیاء اللہ خاں،سارہ شفقت،درشہوار،رانا منیر احمد،اظہر حبیب،عبدالرحمان بٹ اور قاسم علی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی فلاحی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں تاہم نجی شعبہ کی بھرپور معاونت قابل ستائش ہے۔صدر پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی نے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ غریب ومستحق مریضوں کو علاج معالجہ کی جدید ومعیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات میں کمی نہیں آئے گی۔اس موقع پر صدر سپریم انجمن تاجران اسلم بھلی کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں