فیصل آباد :مٹی اٹھانے پر جھگڑا،دکاندار قتل، ملزمان موقع سے فرار

منگل 22 اکتوبر 2019 21:32

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) زمین سے مٹی اٹھانے کے جھگڑے کا بدلہ لینے کیلئے مشتعل افراد کی فائرنگ سے دکاندار قتل، ملزمان موقع سے فرار، تفصیلات کے مطابق تھانہ بلوچنی کے علاقہ 67 ر۔

(جاری ہے)

ب میں دکاندار 69 سالہ انور علی ولد نور احمد اور عبدالرحمن وغیرہ کے درمیان زمین سے مٹی اٹھانے پر جھگڑا ہوا تھا جس کا بدلہ لینے کیلئے رات گیارہ بجے کے قریب عبدالرحمن وغیرہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے اور دکان میں بیٹھے انور علی پر گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے قتل میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں