فیصل آباد:نوجوان کی خودکشی دیگر واقعات میں 5افراد کی بھی موت گلے لگانے کی کوشش

منگل 22 اکتوبر 2019 21:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء)نوجوان کی زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی دیگر واقعات میں 5افراد کی بھی موت گلے لگانے کی کوشش،تفصیلات 8 کے مطابق خیابان کالونی کے رہائشی 32سالہ عمر ولد اسرار نے گھر میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر چوہے مار گولیاں نگل لیں جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود جانبر نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں 25سالہ سمیرا زوجہ قیصر ساکن ننکانہ،25سالہ محمد شہزاد ولد سیف 266ر۔ب ،20سالہ زینب بی بی دختر رحمت اللہ بھوانہ،21سالہ علی رضا ولد نیاز 293ر۔ب اور 229ر۔ب کی رہائشی 28سالہ حنا زوجہ نوشیر نے گھریلو حالات سے تنگ آکر زہر نگل لیا جنہین تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال لے جایاگیا جہاں ڈاکٹرز انکی جانیں بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں