بلدیاتی اداروں کی تحلیل ،سابق میئر و دیگر کی سربراہان کی درخواست پر سمات 29اکتوبرکو ہوگی

منگل 22 اکتوبر 2019 22:24

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) پنجاب حکومت کی طرف سے بلدیاتی اداروں کو تحلیل کرنے کیخلاف سابق میئر فیصل آباد محمد رزاق ملک و دیگر سابق بلدیاتی سربراہان کی درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں انتیس اکتوبرکو ہوگی ، لاہور ہائیکورٹ کا تین رکنی بنچ درخواست کی سماعت کریگا، بینچ میں جسٹس مامون الرشید شیخ ، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس جواد حسن شامل ہیں ، لاہور ہائیکورٹ نے سابق میئر فیصل آباد کی طرف سے دائر کی گئی درخواست پر عدالت نے پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کررکھا ہے جبکہ سیکرٹری لاء اینڈ پارلیمنٹرین افیئرزاور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کو بھی طلب کیا گیا ہے اور انہیں تمام ریکارڈ بھی ساتھ لانے کا حکم دیا گیا ہے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں