فیصل آباد :فائرنگ و تشدد کے واقعات میں خاتون سمیت 3افراد لہولہان

منگل 22 اکتوبر 2019 22:24

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) فائرنگ و تشدد کے واقعات میں خاتون سمیت تین افراد لہولہان ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق 39 ب کی رہائشی پینتیس سالہ نسیم بی بی زوجہ طارق کو گھر میں جھگڑے پر رشتے دار بشارت نے گولی مار دی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرایا گیا علاوہ ازیں 384گ ب میں مخالفین کے تشدد سے تیس سالہ اکرم ولد نور محمد اورپچیس سالہ زاہد زخمی ہوگئے ، ہسپتال میں طبی امداد جاری ،متاثرہ افراد کی درخواستوں پر پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں