کمشنر فیصل آباد نے ڈویژن کے چاروں اضلاع میں لوکل گورنمنٹ باڈیز کی حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات وتجاویز کی سماعت مکمل کرلی

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:20

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) کمشنرفیصل آباد محمود جاوید بھٹی نے ڈویژن کے چاروں اضلاع میں لوکل گورنمنٹ باڈیز کی حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات وتجاویز کی سماعت مکمل کرلی ہے۔انہوں نے اپنے آفس کے کمیٹی روم میں ضلع چنیوٹ سے متعلق حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات وتجاویز کی سماعت کی۔ڈپٹی کمشنر چنیوٹ امان انور قدوائی،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ماریہ طارق اور ضلع چنیوٹ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

کمشنر نے تحصیل چنیوٹ،لالیاں اوربھوانہ کے 10،اعتراضات کی سماعت کرتے ہوئے حلقہ بندیوں کے نقشوں کا تفصیلی جائزہ لیا اورکہاکہ جائز اعتراضات کو مدنظر رکھتے ہوئے حلقہ بندیوں پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا جبکہ قابل عمل تجاویز پر بھی نظر ثانی کی جائے گی۔انہوں نے متعلقہ شکایت کنندگان کو اپنے آفس بلا کر سماعت کی اور افسران کو احکامات بھی جاری کئے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس سے قبل ضلع فیصل آباد کے 119،جھنگ کے 38،اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 28،اعتراضات کی سماعت کی جاچکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں