حکومت پنجاب کی ہدایت پر معذور افراد کی بحالی کیلئے فیصل آباد میں اقدامات کئے جارہے ہیں

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:20

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) حکومت پنجاب کی ہدایات پر معذور افرادکی بحالی کے لئے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر/چیئرمین ضلعی بحالی وٹریننگ کمیٹی برائے معذوراں کی ہدایات پر معذورافراد کی بحالی کے لئے تربیت کے اہتمام کے علاوہ مالی امداد اور مصنوعی اعضاء،ویل چیئرز،بیساکھی،سفید چھڑی،آلہ سماعت ودیگر امدادی آلات کی فراہمی کویقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ اسیسمنٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ معذوری سر ٹیفکیٹ اور نادرا کا معذوری والا شناختی کارڈ رکھنے والے معذورافراد سے درخواستوں کی وصولی کا آغاز کردیا گیا ہے۔خواہشمندمعذور افراد درخواست فارم ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر/سیکرٹری ڈسٹرکٹ بحالی وٹریننگ کمپنی کے آفس واقع 508ڈی سوشل ویلفیئر کمپلیکس ڈی گرائونڈ سے حاصل کرسکتے ہیں۔خدمت کارڈ،گورنمنٹ ملازمت/ڈیلی ویجز،صحت کارڈ ودیگر حکومتی امداد نہ لینے والے معذورافراد کو ترجیح دی جائے گی۔ڈس ایبلٹی رائٹس ایکشن گروپ اورایسوسی ایشن آف وویمن فار ایوئیرنس اینڈ موٹیویشن معذورافراد کی بحالی کے لئے رضاکارانہ طور پر معاونت کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں