اینٹی کرپشن اور محکمہ مال ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیموں کا مشترکہ آپریشن ، پیر محل میں 80 لاکھ روپے مالیت کی 40 کنال ایک مرلہ سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرالی گئی

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:20

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کی ہدایات پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمران رضا عباسی کی زیر نگرانی اینٹی کرپشن اور محکمہ مال ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ٹیموں نے مشترکہ اپریشن کرکے سی پلاٹ پیر محل میں 80 لاکھ روپے مالیت کی 40 کنال ایک مرلہ سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرالی جس پر قابضین نے عرصہ سے زیر کاشت کرکے قبضہ کررکھا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں