فیصل آباد، گھریلو جھگڑوں سے تنگ دو شیزہ اور نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل کر موت گلے لگا لی

پیر 11 نومبر 2019 23:13

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2019ء) گھریلو جھگڑوں سے تنگ دو شیزہ اور نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل کر موت گلے لگا لی ، تفصیلات کے مطابق 75ج ب کی رہائشی سترہ سالہ کرن بی بی دختر ریاض نے گھر میں کسی بات پر جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود جانبر نہ ہوسکی علاوہ ازیں 235ر ب میں پچیس سالہ احمد علی ولد حاتم علی نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگلیں جسے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی جان بچانے کی کوششیں کامیاب نہ ہوسکیں ، ہسپتال انتظامیہ نے نعشیں ورثاء کے حوالے کردیں ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں