فیصل آباد ،مخالفین کی فائرنگ سے دو افراد لہولہان ہوگئے

پیر 11 نومبر 2019 23:13

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2019ء) مخالفین کی فائرنگ سے دو افراد لہولہان ہوگئے،سول ہسپتال میں طبی امداد کی فراہمی جاری،تفصیلات کے مطابق تھانہ ساندل بار کے چک 38ج ب میں 31سالہ عبدالقادر ولد نورالٰہی اور 35سالہ محمد شفیق ولد عطا محمد کو انکے مخالفین اکرم وغیرہ نے جھگڑے پر فائرنگ کرکے مضروب کردیا جنہیں خون میں لت پت ہونے پر سول ہسپتال لے جایاگیا،جہاں ڈاکٹرز انکی جانیں بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں پولیس نے متاثرہ افراد کی درخواستوں پر قانونی کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں