فیصل آباد، اینٹی کرپشن ٹیم کی کارروائی،جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ تیار کرنے پر پٹواری اور سیکرٹری یونین کونسل سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج

بدھ 13 نومبر 2019 00:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2019ء) اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ تیار کرنے پر چک نمبر 415 گ ب کے پٹواری اور سیکرٹری یونین کونسل سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کی مطابقڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمران رانا عباسی کو چک 61/4 آر ضلع ساہیوال کے رہائشی محمد منشاء نے درخواست گزار تھی کہ آصف عرف بلو ‘ اسد الله ‘ جویریہ اور بتول بی بی نے سیکرٹری یونین کونسل چک نمبر 415 تاندلیانوالہ عبدالقیوم اور پٹواری نور جمال سے ساز باز کرکے جمیل بی بی کا جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ تیار کیا جس میں متوفیہ کو کنواری ظاہرکرکے پٹواری سے مل کر 56 کنال 6 مرلہ قیمتی اراضی اپنے نام منتقل کرالی اور سائلان کو ان کے وراثتی حق سے محروم کر دیا ۔

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ( مانیٹرنگ ) زاہد مسعود نظامی کو انکوائری کی ہدایت کی جنہوں نے پٹواری نور جمال ‘ سیکرٹری یونین کونسل عبدالقیوم ‘ فیاض احمد ‘ شفیق احمد ‘نمبردار اویس خان کو گہنگار تحریر کیا جن کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ۔ مقدمہ کی مزید تفتیش ریجنل انسپکٹر مظہر الحق کے سپرد کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں