فیصل آباد، کمشنر کمپلیکس کے احاطہ میں فائر فائٹنگ کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

بدھ 13 نومبر 2019 00:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2019ء) کمشنر کمپلیکس کے احاطہ میں فائر فائٹنگ کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ایس پی (ایس پی او)میجر(ر) احسان اور ریسکیو1122کے ماہر عبدالرحمن نے کمشنر آفس کے سٹاف ممبران کو فائر فائٹنگ سمیت کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے بارے میں عملی طور پر آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے آگ بجھانے ودیگر ایمرجنسی سیکورٹی سے متعلق بھی بریفنگ دی۔ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے فائر فائٹنگ کے لئے تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے لئے ہرفرد کا تربیت یافتہ ہونا ضروری ہے۔انہوں نے ریسکیو اداروں کی طرف سے آگ بجھانے کے عملی مظاہرہ کو بھی دیکھا اور کہا کہ ایسی ورکشاپس باقاعدگی سے منعقد ہونی چاہیں۔اسسٹنٹ کمشنر جنرل مصور خاں نیازی،میاں فاروق،جاوید باجوہ اور کمشنر آفس کے دیگر سٹاف کے ارکان بھی موجود تھے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں