حالیہ بارشوں کی وجہ سے پنجاب میں سموگ ختم ہو گئی،چوہدری عبد الرزاق

جمعہ 15 نومبر 2019 23:07

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) حالیہ بارشوں کی وجہ سے پنجاب میں سموگ ختم ہو گئی ہے اور آنے والے دنوں میں اس کا کوئی امکان نہیں، بھٹہ یونین کے مرکزی صدر شعیب خان نیازی،جنرل سیکر ٹری مہر عبدالحق کی لاہور میں صوبائی وزیر ماحولیات ، سیکر ٹری ماحولیات،سموگ کمیشن سے میٹنگ میں طے پا گیا ہے کہ اب بھٹے بند نہیں ہوں گے بلکہ اپنی روٹین کے مطابق چلیں گے۔

جب سموگ آئی تو اس وقت اگلی حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ فیصل آباد ریڈ زون میں شامل نہیں اس لئے نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار نہ بنیں اور نہ بھٹہ مالکان کو ناجائز ہراساں کریں ۔فیصل آباد کے بھٹہ مالکان اپنی مرکزی یونین کے فیصلوں کے پابند ہیں اور اسی حکم پر عمل در آمد کروایا جائے گا جو ان کی مرکزی یونین کے حکومت کے ساتھ طے ہو گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر انجمن مالکان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن چوہدری عبدالرزاق باجوہ نے مرکزی دفتر جھنگ روڈ ڈیرہ چوہدری علی اصغر بھولا گجر شہیدپر مالکان کی ہنگامی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔چیئر مین حاجی الطاف،چوہدری اشرف گجر،ڈویژنل صدر حاجی اسلام،جنرل سیکر ٹری حاجی غلام مصطفی،سینئر نائب صدر میاں فرمان،میاں یوسف،رانا صدیق، چوہدری نواز سرویا، رانا رشید،میاں زین العابدین،حافظ اکرم،رانا حامد خاں،واجد گورایہ اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔چوہدری عبدالرزاق باجوہ نے کہا کہ محکمہ ماحولیات کے افسران ناجائز طور پر بھٹہ مالکان کو ہراساں کر رہے ہیں ۔لاہور میں بھٹے بدستور چل رہے ہیں ۔فیصل آبادکے ساتھ امتیازی سلوک نہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں