sفیصل آباد، ڈاکوئوں نے مزاحمت پر دو افراد کو لہولہان کردیا

اتوار 17 نومبر 2019 22:22

f فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2019ء) اتھرے ڈاکوئوں نے مزاحمت پر دو افراد کو لہولہان کردیا ، تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل ، تفصیلات کے مطابق علی الصبح ڈاکوئوںنے عبداللہ پور پٹرولپمپ کے قریب واقع فہد جنرل سٹور سے لوٹ مار کی کوشش کی اس دوران مزاحمت پر مالک پینتیس سالہ فرید و گلزار کے سر میں دھاتی آلہ مار دیا ، جسے سر پھٹنے کے باعث تشویشناک حالت میں سول ہسپتال لے جایا گیا ، علاوہ ازیں تھانہ ساہیانوالہ کے چک 125اسلم خاں پٹھان کی دھان فصل کے قریب صنم مسیح ولد ناصر سویا ہوا تھا ، ڈاکوئوں نے لوٹ مار کی کوشش میں ناکامی پر اسے گولی مار دی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرادیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں