-فیصل آباد،قرض واپسی میں ناکامی پر رکشہ ڈرائیور نے زہریلی گولیاں نگل کر خود کشی کرلی

اتوار 17 نومبر 2019 22:22

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2019ء) قرض واپسی میں ناکامی پر رکشہ ڈرائیور نے زہریلی گولیاں نگل کر خود کشی کرلی ، متوفی تین بچوں کاباپ تھا ، تفصیلات کے مطابق منصور آباد گلی نمبر دس ڈوگر چوک کا رہائشی سالیس سالہ عابد ولد معراج دین آٹو رکشہ چلا کر گزر بسر کرتا تھا مختلف افراد سے قرض لے رکھا تھا جسے آئے روز وعدے کے مطابق قرض واپسی کیلئے لوگ تنگ کررہے تھے قرض واپسی میں ناکامی پر لبرداشتہ ہو کر اس نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جسے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود جانبر نہ ہوسکا ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں