حکومت کا ’’کامیاب نوجوان ‘‘پروگرام سے نوجوانوں میں خوشحالی آئے گی ،فرخ حبیب

منگل 19 نومبر 2019 00:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2019ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے نوجوانوں کیلئے 100ارب روپے سے ''کامیاب نوجوان ''پروگرام شروع کیا ہے جسکے ذریعے نوجوانوں کو10ہزا ر سے لیکر50لاکھ روپے تک قر ض مل سکے گااورنوجوان کسی بھی شعبے میں اپنے کاروبار کے ذریعے پائوں پر کھڑے ہوسکتے ہیں س۔

س پروگرام میں خواتین کیلئے بھی25فیصد کوٹہ مختص کیا گیاہے۔ اس پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو مضبوط اور خوشحالی آئے گی ۔ یہ بات انہو ں نے اپنے دفتر میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہو ں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے نوجوان بے روز گاری کا شکار رہے ۔ حکومت نے نوجوانوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جس سے ترقی اور خوشحالی دور شروع ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نواز شریف سے کوئی انتقام نہیں لے رہی یہ تمام کیس سابق حکومتوں کے دور میں بنائے گئے ، (ن) لیگ کے کئی لوگ مفرور ہیں حکومت نے اسی تناظر میں سکیورٹی بانڈز مانگے ۔ یہ بانڈز کوئی کیش نہیں تھے بلکہ کاغذ کے ٹکڑے تھے جو انہیں عدالت میں بھی دینا پڑے ۔شریف برادران نے ماضی میں کئی معاہدے کئے تھے جس پر وہ مکر گئے تھے حکومت کو خدشہ تھا کہ شریف برادران اپنی دوبارہ تاریخ نہ دہرائیں اسی لئے ان سے سیکورٹی بانڈز مانگے تھے ۔

یہ امر روشن روشن کی طرح عیاں ہے کہ اسحاق ڈار مفرور ہوئے اور میاں نواز شریف کے دونوں بیٹے عدالت کو مطلوب ہیں یہ نہ ہو کہ میاں نواز شریف بھی عدالت کو مطلوب ہو جائیں ۔ اللہ تعالیٰ نواز شریف کو صحت دے مگر وہ شاید مکر جائیں گے اگر وہ واپس آتے ہیں تو ان کے اپنے ہی کارکن خلاف ہو جائیں گے ۔حکومت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نواز شریف کو ریلیف دیا ہے اور یہ بات خود مسلم لیگ کے کچھ رہنما بھی مانتے ہیں ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں