اپوزیشن آئوٹ ہائوس ناکامی کے بعد ان ہائوس تبدیلی کا خواب دیکھنا بند کر دے کیونکہ ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو گا ،شہزاد یونس شیخ

منگل 19 نومبر 2019 23:51

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2019ء) صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف پنجاب شہزاد یونس شیخ نے کہا ہے کہ اپوزیشن آئوٹ ہائوس ناکامی کے بعد ان ہائوس تبدیلی کا خواب دیکھنا بند کر دے کیونکہ ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو گا حکومت ہر حال میں اپنی مدت پوری کرے گی اور حکومت کارکردگی کی بنا پر آئندہ الیکشن میں اس سے بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ مولانا کی انتشار اور مفادات کی سیاست ٹھپ ہو چکی ہے ۔قومی شاہرات پر دھرنے دینا 22 کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی ہے ۔ راستے بند ہونے سے عوام کو دشواریوں کا سامنا ہے ۔ مولانا اخلاقیات کا مظاہرہ کریں اگر ان کے پاس پلان سی ہے تووہ بھی پٹاری سے نکال لیں ۔عوام ان کے اے سے لے کر زیڈ تک پلان کوناکام بنا دیں گے ۔

(جاری ہے)

حکومت ان کے کسی بھی پلان سے خائف نہیں ہو گی انہیں ڈیزل کا پرمٹ نہیں ملے گا ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی سزا ختم نہیں ہوئی بلکہ انہیں علاج کے لئے چھٹی ملی ہے ۔ اگر واپس آئیں گے تو ( ن) لیگ کا کچھ حصہ سیاست میں رہے گا ۔ اگر انہوں نے اپنے بیٹوں کی طرز کا رویہ اپنا تو ( ن) لیگ کا بلیک آئوٹ ہو جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت نواز شریف کی بیماری پر سیاست نہیں کر رہی ہے جبکہ ( ن) لیگ نواز شریف کی بیماری پر سیاست کر رہی ہے جو کہ قابل افسوس ہے ۔ انہوںنے کہا کہ نواز شریف کے خلاف جو بھی کیسز ہیں وہ آئین اور قانون کے موقع آج بھی موجود ہیں۔ حکومت نے انہیں صرف انسانی ہمدردی پر بیرون ملک جانے کی اجازت دی اور ہماری دعا ہے الله تعالی انہیں صحت دے اور وہ صحت یاب ہو کر اپنی کرپشن اور لوٹ مار کے مقدمات کا سامنا کریں ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں