فیصل آباد، قومی ترقی کے ساتھ آئندہ نسلوں کو صحت مند معاشرہ دینے کے لئے ماحولیاتی تحفظ پر بھی خصوصی توجہ دینے کا احساس اجاگر رہنا چاہئے،ڈپٹی کمشنر محمد علی

منگل 19 نومبر 2019 23:51

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا ہے کہ قومی ترقی کے ساتھ آئندہ نسلوں کو صحت مند معاشرہ دینے کے لئے ماحولیاتی تحفظ پر بھی خصوصی توجہ دینے کا احساس اجاگر رہنا چاہئے ۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ صفائی مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام میٹروپولیٹن میونسپل کارپوریشن کے ہال میں آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

ا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس / فوکل پرسن برائے ہفتہ صفائی عاصمہ اعجاز چیمہ ‘ سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان ‘ سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان ‘ چیف آفیسر میٹروپولیٹن میونسپل کارپوریشن سردار نصیر احمد ‘ ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر برائے انسداد وبائی امراض محکمہ صحت ڈاکٹر بلال احمد و دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

سٹیج سیکرٹری کے فرائض اختر بٹ نے ادا کئے جبکہ سیمینار میں مختلف سکولوں کے طلبا و طالبات ‘ ٹیچرز اور سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد نے شرکت کی ۔

سیمینار کے دوران مختلف سکولوں کے بچوں نے صفائی کی اہمیت ‘ متعدی بیماریوں کے جراثیم پر قابو پانے اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے ٹیبلوز اور خاکے پیش کئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آئندہ نسل میں صفائی قائم رکھنے اور سرسبز ماحول کے لئے درخت لگا کر انکی حفاظت کرنے کے عمل کا بخوبی ادراک پیدا کرنا ہے تاکہ ماحولیاتی تحفظ کو درپیش مسائل پر قابو پانے کے لئے پائیدار بنیاد فراہم ہو سکے ۔

انہوں نے ٹیبلو میں بچوں کی کارکردگی اور صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صاف ستھرے ماحول کو پروان چڑھانے کے پیغام کو خوبصورتی سے اجاگر کیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہفتہ صفائی کا مقصد صفائی ستھرائی اور شجرکاری کے رجحانات کو مستقل بنیاد فراہم کرنے کے لئے تحریک پیدا کرنا ہے جس میں تعلیمی اداروں کا کردار بڑا اہم ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عاصمہ اعجاز چیمہ نے ہفتہ صفائی کے پروگرامز کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ یہ مہم کیمونٹی کی شمولیت کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتی لہذا ہر شہری کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا بنانے کے لئے زیرو ویسٹ کے مشن پر عمل پیرا ہیں جبکہ سرسبز ماحول کیلئے ’’ہر بشر و شجر ‘‘کے نصب العین کو کامیاب بنانا ہو گا ۔ سی ای او فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان نے کہا کہ مہذب قومیں اپنے ماحول کو صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب رکھتی ہیں ۔ اس مقصد کے لئے اداروں سے بھر پور تعاون کیا جائے ۔

سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام ہفتہ صفائی مہم پر بھر پور انداز میں عملدرآمد جاری ہے اس سلسلے میں آگاہی سیمینارز ‘ واکس اور دیگر پروگرامز کے علاوہ ضلع کے تمام سکولوں میں مکمل صفائی ستھرائی اور شجرکاری شروع کی گئی ہے جبکہ بچوں کو صفائی کی اہمیت کو ذہن نشین کرانے کے لئے خصوصی لیکچرز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے بعدازاں ہفتہ صفائی مہم کے حوالے سے واک منعقد ہوئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر محمد علی و دیگر افسران نے کی ۔

واک میں مختلف سکولوں کے طالب علموں اور شہریوں نے شرکت کی ۔ 19-11-19/--300 #h# ً کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت محکمہ لائیوسٹاک کے زیراہتمام لائیوسٹاک آفس تاندلیانوالہ میں شجرکاری #h# × فیصل آباد (آن لائن)ضلع میں ہفتہ صفائی کے سلسلے میں کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت محکمہ لائیوسٹاک کے زیراہتمام لائیوسٹاک آفس تاندلیانوالہ میں شجرکاری کی گئی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی خاں نے پودا لگایا اور شجرکاری کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر ضلع بھر کے ویٹرنری ہسپتالوں میں صفائی مہم شروع کرنے کے ساتھ ساتھ پودے بھی لگائے جارہے ہیں۔انہوں نے لائیوسٹاک کے افسران وسٹاف سے کہا کہ صفائی مہم کوکامیاب بنایا جائے کسی جگہ کوڑا کرکٹ جمع نہیں ہونا چاہیے تاکہ صاف ستھرا ماحول نظر آئے۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے صفائی ستھرائی اورشجرکاری ناگزیرہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں