فیصل آباد،ہفتہ صفائی ، ایف ڈی اے کے زیراہتمام ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے متعدد پروگرامز پرعملدرآمد جاری

منگل 19 نومبر 2019 23:54

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2019ء)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ای/ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر ہفتہ صفائی کے سلسلے میں ایف ڈی اے کے زیراہتمام ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے متعدد پروگرامز پرعملدرآمد کیا جارہا ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے سٹی میں صفائی ستھرائی کی خصوصی مہم کے علاوہ مختلف مقامات پر شجرکاری اوراہم جگہوں پر کوڑا دان رکھوائے گئے ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عامر عزیز کے مطابق ایف ڈی اے کی جانب سے کلین اینڈ گرین پروگرام پر بھرپور انداز میں عمل درآمد جاری ہے جس کے تحت تمام ہائوسنگ سکیموں میں بڑے سائز کے کم از کم ایک ہزارپودے لگائے جارہے ہیں جبکہ ایف ڈی اے سٹی میں صفائی ستھرائی کے علاوہ شجرکاری اورماحولیاتی تحفظ کے دیگر اقدامات کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ شہری خوبصورتی کو اجاگر کرنے کے لئے ہمہ نوعیت کے منصوبے ترتیب دئیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شہر کے اہم مقامات پر مختلف رنگوں میں خوشنما کوڑا ان رکھے گئے ہیں تاکہ شہری ان میں کچرا وغیرہ ڈال سکیں اور شاہرائوں اوربازاروں میں گندگی نہ پھیلے۔انہوں نے بتایا کہ ایف ڈی اے کے زیراہتمام ماحولیاتی تحفظ اورصفائی کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے آگاہی پروگرام بھی جاری ہے اس سلسلے میں شہر کی اہم شاہرات پر آگاہی بینرز اورسٹیمرز نصب کرنے کے علاوہ شہریوں میں معلوماتی واصلاحی پمفلٹس تقسیم کئے جارہے ہیں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہری تعمیروترقی ،خوبصورتی اور عوامی ریلیف کے لئے ایف ڈی اے کی سروسز کو نتیجہ خیز بنایا جائے گا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں