فیصل آباد، کھانے پینے کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے کی پاداش میں 9گرانفروشوں کو 34ہزارروپے جرمانہ

پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر دکاندارکے خلاف مقدمہ درج کرادیا

جمعہ 6 دسمبر 2019 21:54

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2019ء) پرائس کنٹرول مجسٹریٹ جمیل احمد باجوہ نے کھانے پینے کی مختلف اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے کی پاداش میں 9گرانفروشوں کو 34ہزارروپے جرمانہ اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر دکاندارکے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے جمیل آباد،حاجی آباد اور دیگر علاقوں میں پھل،سبزی،روٹی اور دیگر اشیاء مقررہ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے کی پاداش میں دکانداروں کو جرمانہ جبکہ سادہ اورخمیری روٹی بالترتیب 7اور 12روپے میں فروخت کرنے پر مدنی باربی کیو کے عمران فاروق کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں