فیصل آباد ، مخالفین نے دیرینہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا ، ملزم فرار

جمعہ 6 دسمبر 2019 22:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2019ء) فیصل آباد میں مخالفین نے دیرینہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ کے چک 85 گ ب کا رہائشی الیاس اپنے ڈیرے پر سویا ہوا تھا کہ مسلح افراد نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق مقتول الیاس کو دیرینہ دشمنی کے سبب اس کے مخالفین نے قتل کیا ہے۔مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں