ٓفیصل آباد،محکمہ لیبر کیزیر اہتمام گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کے لئے آگاہی کیمپ لگایا گیا

اتوار 8 دسمبر 2019 19:08

mفیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2019ء) محکمہ لیبر کیزیر اہتمام گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کے لئے آگاہی کیمپ لگایا گیا جس میں مالی،چوکیدار،ڈرائیورز،سیکیورٹی گارڈز ودیگر گھریلو ملازمین کی موقع پر رجسٹریشن بھی کی گئی۔ڈائریکٹر لیبر ملک منور اعوان اور محکمہ محنت کے دیگر افسران کے علاوہ مقامی این جی اوزکے نمائندگان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر لیبر نے گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کے حوالے سے وضع کردہ طریقہ کار کے بارے میں آگاہی دی اور کہا کہ حکومت پنجاب کے اس اقدام کی بدولت ملازمین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ ملازمین کی رجسٹریشن کا عمل شفاف انداز میں تیز رفتاری سے جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ گھریلو ملازمین کے سوشل سیکورٹی کارڈ کے اجرا ء کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں جس سے انہیں بھی صنعتی کارکنوں جیسی مراعات حاصل ہونگی۔انہوں نے گھریلو ورکرز کی رجسٹریشن کے حوالے سے بھرپور معاونت پراین جی اوز کے نمائندگان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں