ملک عمر فاروق کا سیکرٹری سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کے والد کی وفات پر رنج و غم کا اظہار

اتوار 8 دسمبر 2019 19:08

- فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2019ء) وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے کھیل و امور نوجوانان ملک عمر فاروق نے سیکرٹری سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کے والد راشد حسین اولکھ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں مشیر کھیل نے کہا کے والدین اس دنیا میں انسان کا سب سے قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور خصوصا والد کا سایہ ہمیشہ ٹھنڈی چھاؤں کی مانند ہوتا ہے جس کی کمی کو کبھی پورا نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں خاص مقام عطا فرمائیاور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں