سوتیلے باپ کے ہاتھوں قتل ہونیوالی بچی کی لاش 6روز بعد نہر سے برآمد

جمعرات 12 دسمبر 2019 22:51

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2019ء) سوتیلے باپ کے ہاتھوں قتل ہونیوالی بچی کی لاش 6روز بعد نہر سے برآمد کرلی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 6روز قبل فیصل آباد منصورہ آباد کے رہائشی زین نے اپنی سوتیلی بیٹی 8سالہ نور فاطمہ کو قتل کرنے کے بعد لاش کو تھیلے میں بند کرکے جڑانوالہ میں نہر گوگیرہ برانچ میں پھینک دیا تھا۔جس کی نشاندہی پر ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن شروع رکھا۔ گزشتہ روز سوتیلے باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والی 12سالہ نور فاطمہ کی نعش ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاؤں 325گ ب نہر سے برآمد ہوئی۔ا طلاع پر پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا ہے تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں