فیصل آباد، 3 سالہ بچی گرم دودھ میں گرنے سے جھلس گئی،ہسپتال داخل

جمعرات 12 دسمبر 2019 23:47

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2019ء) 3 سالہ بچی گرم دودھ میں گرنے سے جھلس گئی، تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال داخل، تفصیلات کے مطابق اواگت کے محنت کش ساجد کی 3 سالہ بیٹی مقدس گھر میں کھیل رہی تھی کہ اس دوران برتن میں پڑے گرم دودھ میں گر گئی جس کے نتیجہ میں بری طرح جھلس گئی جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز اس کی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں