پولیس نے چار سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالے شخص کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 14 دسمبر 2019 20:28

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2019ء) : پولیس نے چار سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالے شخص کو گرفتار کرلیا ۔تھانہ سمندری پولیس نے قاسم روڈ گلی نمبر 4رہائشی محمد عمران ولد بشیر کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے علی ولد گلزار کو 4سالہ بچی سے مبینہ طور پر زیادتی کرنے کی کوشش پر گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

محمد عمران نے درخواست دی تھی کہ اس کی چار سالہ بیٹی جنت بی بی گلی میں کھیل رہی تھی کے علی ولد گلزار بہلا پھسلا کر قریبی مارکیٹ لے گیا اور مبینہ طور پر زبردستی زیادتی کی کوشش کی ۔ مدعی کی درخواست پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں