مدینہ ٹائون پولیس نے 6رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا

ہفتہ 14 دسمبر 2019 22:19

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2019ء) مدینہ ٹائون پولیس نے 6رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا ، گرفتار ڈاکوئوں سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔گرفتار ڈاکو پولیس کو 6وارداتوں میں مطلوب تھے ۔

(جاری ہے)

اے ایس پی پیپلز کالونی سرکل بلال محمود سلہری نے اپنے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مدینہ ٹائون پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں تفتیش کرتے ہوئے حیدر علی نامی ڈاکو کو گرفتار کیا جس کی نشاندہی پر گینگ کے مزید 5ممبران جن میں افتخار علی ، نعمان عرف مانی ، شاہد علی اور مجاہد عرف جاوی کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک کی گرفتار کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔

اے ایس پی نے بتایا ملزمان 6وارداتوں میں مطلوب تھے ۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 6موٹر سائیکلیں ، اڑھائی لاکھ روپے نقدی ، زیورات اور اسلحہ برآمد کرلیا ۔ اے ایس پی نے بتایا کہ پولیس مزید تفتیش کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں